اگر آپ موسیقی کے شوقین ہیں تو اسے ضرور پڑھیے
کرہ ارضں پہ ریت کے ذروں کی مانند بکھرے لوگوں کو جو چیز ایک شناخت کی لڑی میں پروتی ہے وہ ہے لوگوں کی ایک تہذیب ایک ورثہ، ایک ثقافت۔ اسی ثقافت کی آیینہ دار اس کی لوک داستانیں ہیں۔ ہماری لوک داستانوں میں سسی پنوں کا حقیقی یا افسانوی کردار نہایت اہم رہا ہے۔ فوک سانگ یا لوک گیتوں میں ان کرداروں کو نہایت خوبصورتی سے پیش کیا جاتا ہے۔ اور علاقائی کلچر کی بھرپور نمائیندگی کی جاتی ہے۔ ہماری دھرتی کے یہ لوک گیت قومیت کی چھتری تلے دم توڑتے جا رہے ہیں۔ ایسا ہی ایک گیت سسی پنوں کی داستان پر معروف لوک شاعر عابد نے لکھا اور اللہ دتہ لونے والہ نے نہایت عمدہ انداز سے گایا ۔ اللہ دتہ کی پرسوز آواز کے ساتھ گیت کی موسیقی میں اونٹوں کے پاوں اور گلے کی گھنٹیوں کی آوازوں کو اس مہارت کےساتھ سمویا گیا ہے کہ حقیقت میں خود پہ صحرا میں سفر زن ہونےاور عینی شاھد ہونے کا گماںُ ہوتا ہے اور صحرائی داستان کا آپ بھی ایک کردار بن جاتے ہیں۔ مکالماتی انداز میں لکھا گیا گیت اس قدرالمیہ اور دلسوز ہے کہ بے ساختہ آنکھیں بھیگتی ممحسوس ہوتی ہیں۔ آنکھیں بند کر کے پر سکون ہو کر سنئیے، آپکو صحرا کی گرد اور لو اپنے چہرے پہ پڑتی محسوس ہو گی!
موسیقی سننےوالے جوان اسے folkpunjab.comسے ڈاونلوڈ کریں یا sassi by Allah Ditta lunay wala mp3 لکھ کر سرچ کریں۔ مجھے یقین ہے آپ اپنے لوک ورثے کی قدر کرنے اور فنکار کے فن کی داد دینےپر مجبور ہو جائیں گے!
Sunday, 16 October 2016
اگر آپ موسیقی کے شوقین ہیں تو اسے ضرور پڑھیے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
-
Muneeb Umair Saqi Senior Advisor & Graphics Designer @ KM Graphics For Online Edition Link: www.facebook.com/kmphotography.net
No comments:
Post a Comment