دل کو دہلا دینے والا واقعہ ایک فقیر جو اکثر میں گھر روٹی لینے آتا تھا. اس کے دو بیٹے تھے. بیوی کو ٹی بی کی بیماری تھی. اس لیے دونوں بیٹوں کو بھی ٹی بی کی بیماری تھی. خاندان کے بڑے چشم و چراغ کا مناسب علاج نہ ہونے پر ٹی بی، کینسر میں تبدیل ہو گئی. رفتہ رفتہ کینسر لاسٹ سٹیج پر پہنچ گیا اور 1 نو جوان لڑکا 17 سال کی عمر میں موت کی آغوش میں چلا گیا. باپ بیچارہ سڑکوں سے کاغذ چُن کر بیچ کر دن کے 40 سے 50 روپے کما لیتا. ہفتے میں دو چار مرتبہ میرے گھر کا بھی رخ کرتا. لیکن میں حسبِ معمول ہی اس کی مدد کر پاتا. فقیر کا چھوٹا بیٹا جو صحت مند اور ذہین تھا اس کی پڑھائی کا ذمہ میرے والدین نے لیا. میٹرک +Aگریڈ کے ساتھ پاس کیا. مگر افسوس میٹرک کے بعد چھوٹا بیٹا بھی ٹی بی کی بیماری کا شکار ہو گیا. لیکن ہمت نہیں ہاری میٹرک کے بعد اس نے الیکٹریکل انجینئرنگ کا ڈپلومہ حاصل کرنے کا عزم کیا. میرے والدین کو بھی کوئی اعتراض نہ تھا. چار سال کا ڈپلومہ تھا جس میں سے تین سال گزر گئے. جب ساڑھے تین سال گزرے تو چھوٹے بیٹے کی بھی حالت کافی سنجیدہ ہو گئی. رفتہ رفتہ پڑھائی بھی بڑھتی گئی اور بیماری بھی. آخر کار ڈپلومہ بھی مکمل ہو گیا اور ٹی بی کا مرحلہ بھی. رزلٹ کا دن تھا. بیٹے نے یہ ڈپلومہ بھی اچھے نمبروں سے پاس کیا اور ضلع میں دوسری پوزیشن حاصل کی. جب گھر آیا تو والدین بہت خوش ہوئے اور میرے والد صاحب کا شکریہ ادا کیا. بیٹا انجینئر بن گیا. ایک سال بعد دوسرا بیٹا بھی کینسر کا شکار ہو گیا. اور 13 نومبر 2016 بروز اتوار کو 23 سال کی عمرمیں موت کے گھر ٹھکانہ بنا گیا.
ایک ماں کی گود اجڑ گئی. باپ بیٹے کا صدمہ برداشت نہ کر سکا اور 15 نومبر 2016 بروز منگل کو 68 سال کی عمر میں موت کو گلے لگا گیا. ماں اتنا بڑا صدمہ برداشت نہ کر سکی اور اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھی. شہر کے نامور شخصیات کے فیصلے کے بعد ماں کو ایدھی سنٹر کے حوالے کر دیا. آج ہنستا مسکراتا ہوا گھر محلے کا کوڑا دان بن گیا. اِن مرحومین کو ان کے آبائی شہر منگوال ضلع گجرات میں دفن کر دیا گیا تھا.
(از قلم:منیب عمیر ساقی)
منگوال ضلع گجرات کا سچا واقعہ
Wednesday, 16 November 2016
دل کو دہلا دینے والا واقعہ ایک ماں کی گود اجڑ گئی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
-
Muneeb Umair Saqi Contact Number 03463135235 Muneeb Umair Saqi Phone Number 03463135235 Muneeb Umair Saqi Mobile Number 034...
No comments:
Post a Comment